انڈونیشیا : ٹیکس چوری پر پام آئل کمپنی کو 390 ملین ڈالر جرمانہ

Indonesia

Indonesia

انڈونیشیا (جیوڈیسک) انڈونیشیا کی سپریم کورٹ نے پام آئل کمپنی کو مبینہ طور پر ٹیکس چوری کے الزام میں390 ملین جرمانہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی سپریم کورٹ نے کارپوریٹ ٹیکس مقدمہ میں قرار دیا ہے کہ ایشن ایگری کمپنی 2002 سے 2005 کے دوران مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث رہی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ریاست کو 130.5 ملین ڈالر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ 2.52 ٹریلین جرمانہ کر دیا ہے۔ ایشین ایگری ایشیا کی سب سے بڑی پام آئل کمپنی ہے۔ کمپنی نے 2011 کے دوران تین ملین ٹن پام آئل برآمد کیا۔