امریکا نے افغانستان کو اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے دیا

hillary clinton

hillary clinton

امریکا (جیو ڈیسک)امریکا نے افغانستان کو اہم غیر نیٹو اتحادی قراردے دیاہے ۔ ساتھ ہی اس کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان اور افغانستان سے تعاون جاری رکھے گا۔افغانستان کے غیراعلانیہ دورے پر کابل پہنچنے کے بعد دئیے گئے بیان میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اور افغانستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ افغانستان کے خوشحال اور پرامن مستقبل کے لئے ہر نوعیت کا تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا افغانستان کو اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دینے سے فائدہ ہوگاجس سے افغان حکومت کو دفاعی ساز و سامان کی فراہمی اور مالیاتی امور پر تعاون میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

ہلیری نے توقع ظاہر کی کہ افغان صدرکرپشن کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان میں ہونے والی افغانستان ڈونرزکانفرنس سود مند ثابت ہو گی۔

ہلیری افغانستان سے ٹوکیو جائیں گی جہاں وہ ڈونرز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ کانفرنس میں ستر سے زائد ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔