روس میں شدید بارشیں اور سیلاب 103 افراد ہلاک

russia flood

russia flood

ماسکو : (جیو ڈیسک) جنوبی روس میں سیلاب کے باعث سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ روس کے جنوبی علاقے Krasnodar میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث 103 افراد ہلاک اور تقریبا 13 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ڈسٹرکٹ Krymsk ہوا جہاں 92 افراد ہلاک ہوئے۔دو دن تک جاری رہنے والی طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلا اسٹریٹ لائٹس اور کئی گاڑیوں کو بہا کر لے گیا۔ سیلابی پانی گھروں کے گرانڈ فلور میں داخل ہوا اور سڑکیں اور ریلوے لائن بھی پانی میں ڈوب گئیں ۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔