امریکا نے 2 جنگی جہاز لیبیا روانہ کر دیئے

Combat ship

Combat ship

امریکا (جیوڈیسک) لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفیرسمیت چار سفارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد امریکا نے دو جنگی جہاز لیبیا روانہ کر دئیے۔ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز فلم سے متعلق لیبیا ، مصر لبنان سمیت دنیا بھر میں امریکا کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر مشتعل مظاہرین کے حملے میں امریکی سفیر اور تین دیگر سفارتی اہلکار ہلاک ہوئے۔

مصر میں بھی امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے سفیر کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار افراد کو لیبیا کی حکومت کے ساتھ مل کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب سفیر کی ہلاکت کے سوگ میں ایشیائی ملکوں جاپان، جنوبی کوریا اور چین میں امریکی سفارت خانوں میں پرچم سرنگوں کر دیا گیاجبکہ لبنان میں بھی امریکا مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔