امریکا پر حملہ کرنے والا کوئی شخص بچ نہیں سکے گا، لیون پنیٹا

amrica

amrica

امریکا(جیوڈیسک)امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ 11ستمبر کو اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ امریکا پر حملہ کرنے والا کوئی بھی شخص بچ نہیں سکے گا۔

گیارہ ستمبر 2001کو اغوا کئے گئے 4 طیاروں میں سے ایک ریاست پنسلوانیا میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے ریاست پنسلوانیا میں مرنے والوں کی یادگار کا دورہ کیا اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس دن یہاں جمع ہونے کا مقصد اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ امریکا کی حفاظت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور امریکا پر حملہ آور ہونے والے کسی بھی فرد کو بچ نکلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔