یمنی حکام کا القاعدہ نائب سربراہ سید الشہری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

al Qaida leader killed

al Qaida leader killed

یمن(جیوڈیسک)یمنی حکام نے دعوی کیا ہے القاعدہ کا نائب سربراہ سید الشہری ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سعید الشہری یمن میں القاعدہ کے علاقائی نائب کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا ۔اعلی امریکی حکام نے بھی اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں الشہری کے چھ ساتھی بھی مارے گئے۔یمنی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ الشہری چھ عسکریت پسندوں کے ہمراہ ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا تاہم واقعے کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ سعودی نژاد الشہری کو گوانتانامو بے سے دو ہزار سات میں رہا کیا گیا تھا۔