سپین : ایک ماہ کے دوران بیروزگاروں میں کئی گنا اضافہ

spian Unemployment

spian Unemployment

سپین(جیوڈیسک)سپین میں ماہ اگست کے دوران جولائی کے مقابلے میں 38,179 افراد کام کاج سے فارغ ہو کر گھر بیٹھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں مجموعی طور پر بیروز گار افراد کی تعداد 46 لاکھ 25 ہزار634 ہوگئی ہے۔ سپین میں بیروزگاری نے 12 صوبوں کو بے حد متاثر کیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں مورسیا اور پائس باسکو ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں کاتالونیہ، ویلنسیا، کاستیا لا مانچا اور اندلس شامل ہیں۔

ماہ اگست میں صوبے اندلس کا علاقے مالاگاہ میں بیروزگاری میں کمی واقع ہوئی جن شعبوں میں بیروزگاری میں اضافہ ہو ا ہے ان میں تعمیرات اور صنعت شامل ہیں جبکہ اس کے برعکس زراعت کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ 25 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں غیر ملکی تارکین وطن میں بیروزگاری کی شرح میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔