کراچی بازار حصص میں ملا جلا رجحان

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں تیرہ پوائنٹس کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس پندرہ ہزار تین سو کی سطح بھی عبور کر گیا۔ تاہم فروخت کے دباو نے جلد بازار کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ سیمنٹ سیکٹر کے بہترین مالیاتی نتائج بھی بازار کا رخ پھر سے مثبت نہ کر سکے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پندرہ ہزار دو سو چالیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بائیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔