امریکا کا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ ناکام

US missile
واشنگٹن: امریکہ کا بغیر وار ہیڈ کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ منٹ مین تھرڈ نامی میزائل وینڈن برگ ایئر فورس چھانی سے لانچ کیا گیاتھا، لانچنگ کے پانچ منٹ بعد حفاظتی اقدامات کے تحت اسے تباہ کردیاگیا۔
میزائیل کا ہدف بحرالکاہل کا علاقہ تھا مگر پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی میزائل کی سمت میں گڑبڑ کی شناخت ہوگئی۔ پھر سیکورٹی تحفظات کی وجہ سے میزائل تباہ کردیا گیا۔