امریکہ کی شام میں مقیم اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

US citizens

US citizens

امریکہ نے شام میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف فوجی کریک ڈان اور تشدد کی تازہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شام میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔
غیرملکی خبررساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے شام میں مقیم امریکی شہریوں کیلئے تازہ سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری شام میں سفر سے گریز کریں اور تشدد سے متاثرہ علاقوں و مظاہروں کے قریب نہ جائیں۔ یاد رہے کہ امریکہ نے رواں برس 25 اپریل کو شام میں مقیم تمام امریکی سرکاری ملازمین کو وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔