امریکی بحریہ نیایران کیخلاف کارروائی کا پروگرام تیارکرلیا

ViceAdmiral

ViceAdmiral

امریکی فوج نے ایران کے خلاف کارروائی کیلئے پروگرام تیار کرلیا۔ بحریہ ایڈمرل مارک فاکس کا کہنا ہے کہ پروگرام صدر براک اوباما کو پیش کردیا ہے۔

امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل مارک آئی فاکس نے بحرین میں میڈیابریفنگ میں کہا کہ امریکا نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو سنجیدگی سے لیاہے اور خطے میں ایران کی ممکنہ جارحیت روکنے کیلئے مختلف پروگرامز تیار کرلئے ہیں۔

مارک آئی کا کہنا تھا ایران سے ٹکرا کیلئے بحریہ اور دیگر افواج مکمل تیار ہونے کے ساتھ جدید اور مہلک ہتھیار بھی تیار کرلئے گئے ہیں۔