امریکی جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

forest fire

forest fire

امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکی جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریاست کولوراڈو کے جنگلوں میں دو ہفتے قبل لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے زمینی اور ہوائی، دونوں ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں اور قیمتی کیمیکل آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا ج رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کم ہو جانے والی اس آگ کو تیز ہوا کے جھکڑوں نے دوبارہ شدید کردیا تھا۔ اس آگ سے ستر ہزار ایکڑ جنگلی علاقہ متاثر ہوا ہے اور اس آگ سے ایک شخص ہلاک اور دو سو کے قریب مکانات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔