امریکی جوہری ریگولیٹری کمیشن کا وفد بھارت کا دورہ کرے گا

India USA

India USA

امریکی جوہری ریگولیٹری کمیشن کا ایک وفدرواں مہینیکے تیسرے ہفتے بھارت کے دورے پر پہنچ رہا ہے جہاں وہ جوہری تنصیبات کو بحفاظت چلانے پر مذاکرات کرے ۔
پانچ رکنی امریکی ٹیم بھارت کے چار روز کے دورے کے دوران تاراپور جوہری توانائی پلانٹ اور چنئی میں واقع مدراس جوہری توانائی پلانٹ کا دورہ کرے گیگرگوری ذیگسو کی سربراہی میں قائم کمیشن بھارت کا سفر کر رہا ہے۔ یہ ٹیم ممبئی کے بھابھا ایٹمی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور چنئی میں موجود اندرا گاندھی جوہری تحقیق مرکز بھی جائے گی۔گرگوری ذیگسو نے کہا ہے میں بھارت میں جوہری سلامتی کے شعبے میں طویل المیعاد تعلقات کو جاری رکھنے اور اسے مضبوط کرنے کے موقع کی طرف دیکھ رہا ہوں۔