تہران:امریکا ایران کی فوجی طاقت سے خائف ہے، احمدی نژاد

ahmed nijads

ahmed nijads

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا تہران کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے خائف ہے۔ تہران میں مصری اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھاکہ امریکا کبھی اسرائیلی حملے کی دھمکی دیتاہے تو کبھی تہران کے خلاف جارحیت کی دھمکی دیتا ہے۔
واشنگٹن تہران کی بڑھتی ہوئی عسکریت طاقت سے خائف ہے۔ امریکا ایران پر حملے کی جرات نہیں کریگا۔ محمود احمدی نژاد نے انتباہ کہا امریکا نے جارحیت کی تو اسرائیل کو تباہ و برباد اور خلیج میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا جائیگا۔