ہردوار:مذہبی رسومات کے دوران بھگدڑ،22افرادہلاک

India

India

بھارتی شہر ہردوار میں مذہبی رسومات کے دوران بھگڈر سے بائیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہزارو ہندو یاتری ہردوار میں مذہبی رہنما کی پیدائش کی پانچ روزہ تقریبات میں شریک تھے۔
حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کئی یاتریوں کی آشرم میں داخلے پر دھکم پیل ہوئی۔ بھگدڑ سے بائیس یاتری ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسر اور اہلکار موقع پر پہنچے۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارت میں پرہجوم مقامات خصوصا مذہبی تقریبات میں بھگدڑ عام ہے۔