ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملہ،روس، ایران کا انتباہ

ali akbar

ali akbar

ایران نے انتباہ کیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر امریکی و اسرائیلی حملہ خطے کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، لاکھوں سویلین ہلاک ہوں گے۔ جبکہ روس اور جرمنی نے تہران کا ایٹمی تنازعہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیاہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ایرانی ہم منصب علی اکبر صالحی نے الگ الگ بیانات میں کہاکہ جوہری تنصیبات پر حملے سے خطے میں بڑے پیمانے پر تباہی کے ساتھ عالمی سیکورٹی خطرات بڑھ جائیں گے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ایرانی حکام نے مشورہ دیا کہ ایران کا جوہری تنازہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔دوسری جانب جرمنی نے بھی تہران کا ایٹمی تنازعہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔