سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے

eid ul adha

eid ul adha

سعودی عرب میں آج عید ہے۔ مسجد نبوی اور خانہ کعبہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جبکہ حجاج کرام رات مزدلفہ میں قیام کے بعد واپس پہنچ گئے جہاں شیطان کو کنکریاں ماری جا رہی ہیں۔
گزشتہ روز وقوف عرفات کے بعد حجاج کرام مزدلفہ پہنچے جہاں انہوں نے مغرب اور عشا کی نماز ادا کی۔وقوف عرفات کے دوران حجاج کرام نے رمی جمرات کے لیے کنکریاں اکٹھی کیں۔ ٹرانسپورٹ کے ناقص انتظامات کے باعث لاکھوں حجاج کرام وقوف مزدلفہ نہ کرسکے۔ اگرچہ سعودی حکام کی جانب سے حجاج کی سہولت کیلئے منی مزدلفہ اور منی کے لئے ٹرین چلائی گئی ہے جو آٹھ سے دس منٹ میں نوے ہزار حجاج کرام کو منی سے مزدلفہ منتقل کرتی ہے۔ اس کے باجود ہزاروں حجاج ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ حجاج کرام نے خیموں میں زیادہ افراد ٹھہرانے اور ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام نہ ہونے کی شکایات کیں۔
حجاج کرام مناسک حج کے دوران آج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے۔ حجاج کرام قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام اتار دیں گے۔ بعد میں حجاج کرام طواف زیارت کیلیے حرم شریف جا کرطواف سعی کریں گے۔  دریں اثناآج خلیجی ممالک ،یورپ اور امریکا میں بھی عیدالاضحی منائی جا رہی ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرت ہوئے اللہ کی راہ میں قربانی کر رہے ہیں۔