امریکی ریاست ٹیکساس کے ایئرپورٹ پر بم کی افواہ

texas airport

texas airport

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں سان انٹونیو کے ایئرپورٹ میں بم کی افواہ نے سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگادیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ کو خالی کرایا گیا۔ تاہم تلاشی کے بعد ایئرپورٹ کو کلیئر کرار دے دیا گیا۔

حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایک ٹیلی فون کال آئی تھی جس پر ایئرپورٹ میں بم کی اطلاع کی دی گئی تھی۔ تلاشی کے بعد ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا ہے لیکن اس طرح کی افواہ کو غیر اہم کرار دے کر نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں۔