امریکی ریاست کے گوردوارے میں فائرنگ،7 ہلاک, متعدد زخمی

wisconsin

wisconsin

امریکی ریاست وسکونسن میں گوردوارے پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ ملواکی شہر کے اوک کریک قصبے میں پیش آیا۔ زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق سکھوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سفید فام تھا جس کے پاس ایک سے زائد ہتھیار تھے۔ پولیس حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔