امریکی صدارتی انتخابی مہم کا آج آخری روز

Mitt Romney Obama

Mitt Romney Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں انتخابی مہم کے آخری روز صدارتی امیدواروں نے ایک دوسرے پر خوب تابڑ توڑ حملے کئے۔ ڈیمو کریٹ امیدوار اوباما کاکہنا ہے کہ مٹ رومنی کی پالیسیوں میں تبدیلی کی کوئی بات نہیں، ریپبلکن امیدوار مٹ رومنی نے کہا کہ تبدیلی دعوں اور تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے۔براک اوباما نے فلوریڈا اورمٹ رومنی نیاوہائیو میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ اوباما کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں تبدیلی لانے کے لئے نئے منصوبے لائیں گے۔

مٹ رومنی کی پالیسیوں میں تبدیلی کی کوئی بات نہیں۔ اوباما نے مزید کہا کہ انھوں نے عراق میں جنگ ختم کی۔ القاعدہ منتشر ہو چکی ہے۔ اسامہ بن لادن کی موت ہماری بڑی کامیابی ہے۔ ابھی عوام کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اوہائیو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مٹ رومنی نے کہا ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ حقیقی تبدیلی کیسے آتی ہے، جو کام اوباما نہ کر سکے وہ اپنی عوام کو کر کے دکھائیں گے۔

مٹ رومنی نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ان کے پاس بہتر پالیسی ہے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈیمو کریٹس کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ مٹ رومنی نے کہا کہ اب امریکیوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں یا نہیں۔