کراچی : سی این جی اسٹیشن بند، شہری مارے مارے پھرتے رہے

Karachi CNG Stations

Karachi CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) سی این جی کی قیمت میں حالیہ کمی کو پمپ مالکان نے نقصان کا سودا قرار دیتے ہوئے شہر قائد میں بیشتر سی این جی اسٹیشن بند کردئیے ہیں، عوام سستی سی این جی کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔اوگرا کی جانب سے سی این جی کی قیمت میں 30 روپے کمی سے سی این جی پمپ مالکان نا خوش نظر آتے ہیں۔

سی این جی اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ نئی قیمت پر فی کلو سی این جی کی فروخت سے 11 سے 12 روپے نقصان کا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہر قائد میں بشتر سی این جی اسٹیشن بندکر دیئے گئے ہیں جبکہ لوگ سستی سی این جی کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

عوام کو درپیش مشکلات اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باوجود بھی سی این جی ایسوسی ایشنز نے بھی معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو صرف نئی قیمت پر سی این جی کی فروخت کے نتیجے میں درپیش نقصانات کا تخمینہ لگانے اور اوگرا حکام سے معاملے پر مزاکرات کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیحکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش روکنا انکی زمہ داری نہیں بلکہ اس صورتحال پر کارروائی کرنا اوگرا کا کام ہے۔