امریکی صدر براک اوباما کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

obama

obama

امریکا(جیوڈیسک)امریکا کے صدربراک اوباما اور ان کی اہلیہ خاتون مشعل اوباما نے رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر براک اوباما نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنی، خاتون اول مشعل اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پرمبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان امریکی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مسلمان ملکوں میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کی بھی تعریف کی۔