بھارت : صدارتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

parnab mukharje

parnab mukharje

بھارت : (جیوڈیسک) بھارت میں جمعرات کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان اتوار کو متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران اتحاد کے امیدوار اور سابق وزیرخزانہ پرناب مکھرجی کی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے واضح امکانات ہیں۔

ان کے حریف حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر پی اے سنگما ہیں۔نئے صدر کے انتخاب کے لئے پانچ ہزار اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ ڈالا۔ موجودہ صدر پرتیبھا پٹیل کی پانچ سالہ مدت آئندہ ہفتے ختم ہو رہی ہے۔