بنگلا دیشی نوجوان کا امریکا میں دہشت گردی کے منصوبے کا اعتراف

america

america

امریکا (جیو ڈیسک)بنگلادیشی نژاد نوجوان نے امریکا میں ریموٹ کنٹرول طیاروں سے دہشت گردی کے منصوبے کا اعتراف کرلیا۔بنگلہ دیش نژاد نوجوان نے دہشت گردی کے منصوبوں کااعتراف کرلیا۔فردوس رضوان ریموٹ کنٹرول طیاروں سے حملے کرنا چاہتاتھا۔حملوں کا نشانہ پینٹاگون اور واشنگٹن ڈی سی تھے۔

ملزم کو امریکی حکام نے القاعدہ کے اہلکاروں کا روپ دھارکر دھماکا خیز مواد فراہم کرنے کا جھانسا دے کر گرفتار کیا۔رضوان کو جرم ثابت ہونے کی صورت میں 35برس سزا ہوسکتی ہے۔