دیر بالا میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 3 افراد جاں بحق،7 شدید زخمی ہوگئے

 dir pakistan

dir pakistan

دیر بالا(جیوڈیسک)دیر بالا کے علاقے دوگ درہ میں ایک مسافر پک اپ کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جان بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر پک اپ ڈوگ درہ سے شرینگل جارہی تھی جب ڈوگ درہ کے مقام پر وین کو سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرل بم کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جان بحق اور سات شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بھی تنظیم نے تاحال واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔زخمیوں کو دیر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔