امریکی فوجی ٹربیونل سے انصاف کی توقع نہیں ، خالد شیخ محمد

Khalid Sheikh Mohammed

Khalid Sheikh Mohammed

امریکا (جیوڈیسک)گوانتا نا موبے میں قید نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور ان کے ساتھیوں پر مقدمے کی ابتدائی سماعت ہوئی۔خالد شیخ محمد اور ان کے چار ساتھیوں پر گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں امریکی شہر نیو یارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کا الزام ہے۔

الزامات ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ پانچوں افراد کو 2002 اور 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا اور 2006 میں گوانتا نا موبے جیل میں منتقل کیا گیا۔ سماعت میں خالد شیخ محمد نے کہا کہ امریکی فوجی ٹربیونل سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔