جعلی ، غیر معیاری ادویات کی فروخت کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

Medicines

Medicines

وزارت نیشنل ریگولیشنز اینڈ سروسز نے نوٹس لے لیا، عید قربان کے بعد ملک بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن ہو گا۔وزارت نیشنل ریگولیشنز اینڈ سروسز نے جعلی، غیر معیاری اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آئندہ ہفتے خصوصی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں نان رجسٹرڈ ، زائد المعیاد اور جعلی ادویات کی روک تھام اور کاروائی کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ فیڈرل ڈرگ انسپکٹروں کی ذمہ داریاں بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔