امریکی کمانڈوز کے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

us commandos

us commandos

کراچی : (جیو ڈیسک) دنیا بھر میں امریکی کمانڈوز کی دہشت گردی کے خلاف خفیہ کارروائیوں کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ شمالی افریقا کے ایک پل سے نائیگردریا میں ایک لینڈ کروز گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوئے ۔

مرنے والوں میں تین مرد اور تین خواتین شامل تھیں۔ریسکیو ٹیمیں یہ دیکھ کے حیران رہ گئی کہ مرنے والے تینوں مرد امریکی کمانڈو تھے۔اخبار سوال کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ایک پسماندہ اور دور افتادہ ملک مالی میں امریکی کمانڈوز کیا کررہے تھے جب کہ ایک ماہ قبل امریکا نے ان کی حکومت سے ملٹری تعلقات معطل کردیئے تھے ۔دس ہفتے گزرنے کے باوجود اس راز کی ابھی تک حکام وضاحت نہیں کرسکے۔

اخبار لکھتا ہے کہ 20 اپریل کے حادثے نے بے نقاب کردیا کہ امریکی اسپیشل فورسز کئی ماہ سے مالی میں کام کر رہی ہیں اور یہ بھی واضح کردیا کہ امریکی کمانڈو القاعدہ کے خلاف شمالی افریقا میں کارروائیوں میں مصروف ہے۔اوباما انتظامیہ عوامی سطح پر ایسے کسی بھی خفیہ مشن کی تردید کرتی ہے۔

اخبار نے دنیا بھر میں امریکی کمانڈوز کی کرتوتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ وہاں پر جس مشن کے لئے تعینات کیے گئے ان پر ان کی توجہ کم بلکہ غیرا خلاقی سرگرمیوں پر زیادہ ہے ،ان کمانڈوز کے ساتھ مرنے والی تینوں خواتین مراکش کی کال گرل تھیں۔ حکام حادثے کے تما م پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔