میکسکو میں منشیات کی اسمگلنگ کیلئے سرنگ کے استعمال کا انکشاف

Tunnel

Tunnel

میکسکو سٹی : (جیو ڈیسک) میکسکو میں منشیات اسمگل کرنے کے لئے بنائی جانے والی ایک اور ٹنل کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ میکسیکو کی نیشنل ڈیفنس کی وزارت کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے لئے بنائی گئی یہ ٹنل 230 میٹر لمبی تھی جس کے ذریعے منشیات میکسکو سے جڑواں شہر ایریزونا اسمگل کی جاتی تھیں۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق ٹنل چار فٹ کی تھی جس میں روشنی کے لیے لائیٹیں بھی لگائی گئیں تھیں مگر ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ٹنل کس ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن کی جانب سے تعمیر کی گئی ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران ایریزونا کے بارڈر سے بائیں غیر قانونی سرنگوں کے بارے میں سراغ لگایا جاچکا ہے۔