جنوبی کوریا : 23 ری ایکٹرز سے21 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار

south korea

south korea

کراچی : (جیو ڈیسک) جنوبی کوریا کے اس وقت 16جوہری ری ایکٹرز آپریشنل ہیں جن سے 15252میگاواٹ بجلی پید ا کی جا رہی ہے جو کہ کل پیداواری صلاحیت کا 79 فی صد ہے۔ 1837میگاواٹ کے دو مزید پلانٹس ابھی آزمائشی مراحل میں ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے نے جنوبی کوریا کے جوہری ری ایکٹرز پراپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کل21ری ایکٹرز کی مجموعی پیداواری صلاحیت 19259 میگا واٹ ہے اور دو اضافی ری ایکٹرز بھی آپریشنل کے لئے تیار ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا 23 جوہری ری ایکٹرز 21 ہزار میگاواٹ کی پیدواری صلاحیت کا حامل ہے۔