امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں انتظامیہ غیر فعال دکھائی دیتی ہے :حاجی محمد حنیف طیب

کراچی (جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل ، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے شہر میںجاری مسلسل قتل و غارتگری کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ متعدد واقعات ہورہے ہیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں انتظامیہ غیر فعال دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسو سی ایشن کے سابق صدر محمد عرفان شیخ کے قتل کی بھی بھرپور مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ افسوس تو یہ ہے شہر میں جاری خونزیزی پر قابوپانے کیلئے وزیر اعلی سندھ نے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلانے کا فیصلہ کرلیا تھا تاریخ بھی طے ہوئی مگر پھر انکے دفتر سے فون آگیا کہ تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور ابتک نئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور فوری طور پرAPCبلوا کر معاملات کو کنٹرو ل میں لینے کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت کرے۔