چوہدری محمد حسین کی اہلیہ کے انتقال پر حاجی محمد حنیف طیب کا اظہار تعزیت

کراچی (جی پی آئی)نظام مصطفی پارٹی کراچی کے خازن چوہدری محمد حسین کی اہلیہ انتقال کرگئیں نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ،سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے مرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ قبا مسجد ،کے ایم سی ورکشاپ میں قاری خلیل احمد سعید ی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں حاجی محمد حنیف طیب ، شبیر احمد قاضی ، الحاج محمد رفیع ،پیرزادہ غلام حسین چشتی، ڈاکٹر لیاقت علی خان ، سید محمد حنیف بخاری، احمد رضا طیب ،طلحہ پیرزادہ،عبدالقدیر شریف ،جاوید انصاری، نسیم رضا کے علاوہ علاقے کے کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی ۔ جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم اورسابق وزیر برائے مذہبی امور صاحبزاد ہ حامد سعید کاظمی نے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔