امن کا پیغام لیکر جنوبی وزیرستان جائیں گے،عمران خان

imran khan

imran khan

تحریک انصاف کے سر براہ عمران نے کہا ہے کہ 6 اکتوبر کو امن کا پیغام لیکر جنوبی وزیرستان جائیں گے ،غیر ملکی صحافیوں کو ویزے نہ دیکرحکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ڈرون حملے حکومت کی اجازت سے ہو رہے ہیں۔

امریکا سے آئے ہوئے سول سوسائٹی کے افراد کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا امن مارچ کو سکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں انھوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں تحریک انصاف کا امن مارچ تاریخی ہو گا۔

اس موقع پر امریکا سے آے ہوئے سول سوسائٹی کے وفد کی قیادت کرنے والی سابق امریکی سفیر این رائٹ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اوباما پاکستان اور افغا نستان میں معصوم شہریوں کے قاتل ہیں این رائٹ کا کہنا تھا کہ امریکا سے30افراد پر مشتمل سول سوسائٹی کا وفدامن مارچ میں شرکت کیلئے آیا ہے۔