چین کا نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لیے فنڈز دینے سے انکار

Neelam jehlum electricity

Neelam jehlum electricity

چین (جیوڈیسک) چین نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لئے فنڈز دینے سے انکار کر دیا ہے اور رقم کی فراہمی سیف سٹی کا ٹھیکہ ملنے سے مشروط کردی ہے۔نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبے کے لئے 54 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے شارٹ فال کا سامنا ہے جن میں سے 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر چینی ایگزم بینک نے بطورقرضہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اب چین کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ شروع کرکے ٹھیکہ چینی کمپنی کو دیا جائے۔قرضہ جاری کرنیوالی چینی کمرشل کونسل نے اپنے اس فیصلے سے پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔سیف سٹی ہاؤسنگ منصوبہ کو سپریم کورٹ غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ ابوظبی فنڈز نے بھی قرضے کی رقم کو اتصلات کے معاملات حل کرنے سے مشروط کر دیا ہے۔