امیتابھ بچن کا نام 25 سال پرانے کیس سے خارج

amitabh

amitabh

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن کا نام پچیس سال پرانے بوفرز اسکینڈل کیس سے خارج کردیا گیا۔ آخر کار امیتابھ بچن کا نام بوفرز کیس سے خارج کرہی دیا گیا۔

ممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے پچیس سال بعد اپنی خاموشی توڑی، بگ بی کا کہنا تھا کہ اسی کی دھائی میں راجیو گاندھی دور میں لگے اس الزام سے ان کا دامن پاک تو کردیا گیا، مگر یہ کیس اگر جلدی حل ہو جاتا تو ان کے والدین بھی خوش ہوتے۔ امیتابھ نے کہا کہ وہ تو ہمیشہ سے ہی یہ باور کروانے کی کوشش کرتے رہے کہ بوفرز کیس میں ان کا کوئی نام نہیں۔