پٹنا:مسٹرپرفیکٹ کا وعدہ، رکشہ ڈرائیور کے بیٹے کی شادی میں شریک

amir khan

amir khan

پٹنا : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ نے وعدہ پورا کیا، رکشہ ڈرائیور کے بیٹے کی شادی میں پہنچ گئے۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اگر کبھی کوئی وعدہ کیا تو نبھایا ضرور یقین نہیں آتا تو یہی دیکھ لیجئے کہ فلم تھری ایڈیٹس کی پروموشن کے دوران عامر خان سے ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے بیٹے کی شادی میں آنے کا وعدہ لیا تھا۔ تین سال بعد جب اسی رکشہ ڈرائیور نے پٹنا سے خط لکھا عامر خان کو تو انہیں نے فوراً اپنا وعدہ یاد آیا اور چل پڑے شادی میں شریک ہونے، عامر خان کے وعدے کا پاس دیکھ کر تو سب ہی حیران رہ گئے۔