امیج ایوارڈز کا میلہ فلم دی ہیلپ نے لوٹ لیا

the help

the help

لاس اینجلس میں ہونے والا امیج ایوارڈز کا میلہ فلم دی ہیلپ نے لوٹ لیا۔شرائن آڈیٹوریم میں ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں دی ہیلپ کو بہترین فلم، ویولا ڈیوس اور اوکٹیویا اسپنسر کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

فلم کی کہانی امریکا میں انیس سو ساٹھ کی دہانی کے دوران سیاہ فام خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے گرد گھومتی ہے۔ فلم دی ہیلپ چھبیس فروری کو ہونے والے آسکر ایوارڈ کیلئے بھی نامزد ہے۔

امیج ایوارڈز کی میوزک کیٹیگری میں جینیفر ہڈسن نے ایوارڈ اپنے نام کیا۔ جل اسکاٹ بہترین فیمیل آرٹسٹ اور سی لو گرین بہترین میل آرٹسٹ قرار پائے۔ فلم اسٹار وارز کے خالق جارج لوکاس کو اسپیشل ایوارڈ دیا گیا۔