بالی ووڈ فلم بلڈ منی میں راحت فتح علی خان کی آواز کا جادو

rahat

rahat

بالی ووڈ فلم بلڈ منی میں پاکستانی گلوکاروں کی آواز کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ راحت فتح علی خان کا گانا چاہت شائقین میں مقبول ہوگیا۔

بھارت میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ہونے والے نارروا سلوک کے بعد سب ہی کو یہ گمان تھا کہ اب کی بار شاید راحت بھارت نہ جائیں۔ مگر راحت کی آواز کی کشش نے بھارتیوں کو سحر میں جھکڑ رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے فلمساز مجبور ہیں کہ راحت ہی ان کی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

اب کی بار مہیش بھٹ کی فلم بلڈ منی کے گانے چاہت کے لئے راحت کا انتخاب ہوا۔ گانا ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یوٹیوب پر ہٹ ہوگیا۔