انجلینا جولی اور بریڈ پٹ11 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے

Brad Jolie

Brad Jolie

لاس ایجلس: (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشھور زمانہ جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ گیارہ اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ خوش قسمت فلمی ستارے اس دن ڈبل مسرتیں سمیٹیں گے۔ ایک اپنی شادی کی اور دوسری اپنے والدین بل اور جین کی شادی کی گولڈن جوبلی کی۔ پورا خاندان فرانس کے صحت افزا مقام پر پینتیس ملین پونڈ کی شاہانہ رہائش گاہ میں یہ دونوں جشن منائیں گے۔

وی وی آئی پی دلہا اور دلہن نے یہ پروگرام اس طرح ترتیب دیا ہے کہ ان کے بچے اپنے والدین کی شادی اور دادا دادی کی شادی کی گولڈن جوبلی ساتھ منائیں جو ایک جشن کی صورت اختیار کرے گا۔ دعوت میں دو سو سے تین سو انتہائی اعلی شخصیات شامل ہوں گی جن کا تعلق متعدد ممالک سے ہے۔ ان میں جارج کلونی، ماٹ ڈیمن، جونی ڈیپ اور ٹام کروز بھی شامل ہوں گے۔