گلوکار و اداکار علی ظفر نئے روپ میں

ali zafar

ali zafar

ممبئی: (جیو ڈیسک) فلم تیرے بن لادن کی شاندار کامیابی کے بعد علی طفر آرہے ہیں نئے روپ میں۔ گلوکار و اداکار علی ظفر کی بالی ووڈ میں انٹری ایسی جاندار ہوئی کہ ان کی قسمت ہی کھل گئی۔

علی ظفر نے نائن الیون کے حادثے کے بعد کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ لیکن جب فلم تیرے بن لادن کے سیکوئیل کی بات آئی تو لاکھ مصروفیت کے باوجود علی ظفر نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلی فلم میں اسامہ بننے والے ایکٹر فلم ریلیز ہونے کے بعد ملنے والی دھمکیاں سن کر بھاگ گئے اور دوسرا ایکٹر ڈھونڈناپڑا۔

علی ظفر فلم تیرے بن لادن کے سیکوئیل میں منفردکردار اداکریں گے،مگر کیا روپ دھاریں گے اس بات کی پردہ پوشی کی جارہی ہے۔