اندرون سندھ تمام سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

CNG Stations

CNG Stations

سندھ (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے علاوہ اندرون سندھ تمام سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق سی این جی اسٹیشن جمعہ کو سندھ بھر میں اڑتالیس گھنٹے کیلئے بند کئے گئے تھے تاہم شیڈول تبدیل کرتے ہوئے اندرون سندھ کے سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے ہیں اور کراچی میں سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح نو بجے کھولے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق اندرون سندھ سولہ اکتوبر منگل کو اندرون سندھ صبح نو بجے سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردیئے جائیں گے اور کراچی میں سی این جی اسٹیشن منگل کو بند نہیں کئے جائیں گے۔