کراچی سٹاک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری

Karachi Stock

Karachi Stock

کراچی (جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رہا۔ انڈیکس نے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی نئے ریکارڈ بنائے لیکن مقامی سرمایہ کار ، مارکیٹ سے نکلتے نظر آتے ہیں۔

این سی سی پی ایل کے اعداد وشمار کے مطابق پیر سے جمعے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے چورانوے لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ دوسری مقامی سرمایہ کاروں کا رویہ منفی رہا۔ جنھوں نے بتیس لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے شیئرز اور بانڈز فروخت کردئیے۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی خریداری کا حجم اٹھتر لاکھ ڈالر کے قریب رہا۔