سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی

price of gold

price of gold

سندھ(جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 63 ہزار روپے سے کم ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چودہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں تین سو اور دس گرام کی قیمت میں دو سو ستاون روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا باسٹھ ہزار آٹھ سو روپے اور دس گرام تریپن ہزار آٹھ سو اٹھائیس روپے کا ہو گیا۔ چاندی کی قیمت دس روپے کی کمی سے ایک ہزار ایک سو پینتیس روپے ہو گئی۔