پیٹرول، سی این جی سستی،ڈیزل،مٹی کا تیل مہنگا ہوگیا

Petrol price

Petrol price

پاکستان(جیوڈیسک)ہفتہ وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تعین کردیا گیا ہے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرول اور سی این جی کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پیٹرول دو روپینو پیسے فی لیٹرسستا کیا گیا ہے جبکہ سی این جی ریجن ون کے لیے ایک روپے بانوے پیسے اور ریجن ٹو کے لیے ایک روپے چوہتر پیسے سستی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے دس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے تئیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ِاس کے علاوہ مٹی کا تیل ایک روپیبانوے پیسے اور ہائی اوکٹین تین روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔