انسداد دہشتگردی کی عدالتیں کارکردگی بڑھائیں، چیف جسٹس

chief justice

chief justice

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کی زیر صدارت میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس نے انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی کارکردگی پر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ مقدمات تیزی سے نمٹانے کیلئے ضروری ہے کہ پراسیکیوشن بھرپور تعاون کرے اور ملزمان اورگواہان کو بروقت عدالت میں پیش کیا جائے۔
پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ سندھ میں گیارہ انسداد دہشتگردی عدالتیں کام کررہی ہیں۔ اگر کراچی میں انسداد ہشتگردی عدالتوں بڑھائی جائیں توصورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔