بنوں میں اسکائوٹس کی عمارت پر حملہ،5 اہلکار جاں بحق

bannu blast

bannu blast

بنوں میں اسکائوٹس کی ٹوچی چیک پوسٹ کی عمارت پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں پانچ اہلکار جاں بحق اوراٹھارہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے پانج بجے بنوں کے کوہاٹ روڈ کے قریب واقع اسکائوٹس پوسٹ پر شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی۔
ایف سی کے اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کرکے شدت ہسندوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے جہاں میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ علاقے میں اب بھی کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔