انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر صحت مندمعاشرے کے قیام کے ساتھ ترقی اور خوشحال کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ندیم مقبول

کراچی : حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول اور نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی صحت مند معاشرے کے قیام کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے پاکستان سے پولیو کا جڑ سے خاتمے کے لئے اداروں کے ساتھ ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ تمام علاقوں میں پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے اور اس مہلک مرض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے زریعے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول ،نشاط ضیاء قادری اور چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ٹائون ہیلتھ آفیسر شاہ فیصل ڈاکٹر نصرت علی سید ،محکمہ ہیلتھ اور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کے افسران بھی موجود تھے حق پرست اراکین اسمبلی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ 15تا 17اکتوبر2012ء تک پورے ملک میں انسداد پولیو مہم چلائی جاری ہے۔

لہذا درخواست ہے مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو صحت مند زندگی فراہم کی جاسکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے کہا کہ عوام پولیو ویکسین پلانے کے لئے گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اپنے اور ارد گرد آباد پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیںانہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران اور انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جانے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی علاقے میں پولیو ویکیسین پلانے کے حوالے سے مسائل در پیش ہوں تو علاقہ معززین سے تعاون حاصل کیا جائے اجلاس میں شاہ فیصل ٹائون ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے DTOہیلتھ و فوکل پرسن انسداد پولیو مہم ڈاکٹر صدیق معرفانی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل ٹائون میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 15اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک کے تقریباً74ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں مہم کے دوران شاہ فیصل کو 10زون میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں کنٹونمنٹ فیصل اور پی آئی اے ٹائون شپ ،CAAکوارٹر شامل ہیں جس میں 10زونل انچارجز اور 43ایریا انچارجز کے علاوہ 192موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اس کے علاوہ 17انسداد پولیو کیمپ قائم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ حق پرست عوامی نمائندوں کے تعاون کے زریعے سابقہ انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر نتائج کی طرح 15اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔