انٹرنیشنل این جی او کی طرف سے متاثرین سیلاب کو دئیے جانے والے مکانوں پر بااثر زمیندار کا قبضہ

راجن پور(حنیف بلوچ سے )انٹرنیشنل این جی او کی طرف سے متاثرین سیلاب کو دئیے جانے والے مکانوں پر بااثر زمیندار کا قبضہ ڈی سی او بھی کچھ نہ کر پایا متاثرین تاحال سخت سردی میں معصوم بچوںکے ہمراہ ٹھٹھرنے لگے۔تفصیل کے مطابق مسلم چئیرٹی ماڈل ویلج نمبر1کوٹ مٹھن میں انٹر نیشنل این جی او نے سیلاب متاثرین کے لئے ماڈل ویلیج تعمیر کرایا دو کمروں پر مشتمل مکانوں کی چابیاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے بینیفشریز کو مالکانہ حقوق کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے این جی او کے جانے کے فوراًبعدمقامی بااثر زمیندار محمد چراغ نے چار مکانوں پر زبردستی قبضہ کر کے مکانوں کا کلر بھی تبدیل کردیا۔

متاثرین میں غلام مصطفےٰ، عبدالرشید ،محمد اقبال اور حمیدہ خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ محمد چراغ نے ہمارے مکانوں پر زبردستی قبضہ کر لیا ہم نے ڈی سی او صاحب کو قبضہ چھڑانے کے لئے اپیل کی اور این جی کی طرف سے بھی انہیں لیٹر بھیجا گیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر رانا شکیل جبکہ تحصیلدار اعظم خان گوپانگ بھی انکوائیری پر آئے انکی رپورٹ بھی ہمارے حق میں آئی مگر ابتک ڈی سی او راجن پور کی طرف سے پر اثرار خاموشی سمجھ میں نہیں آرہی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ہماری فریاد پر توجہ دیں اور ہمارے مکانوں کے قبضے چھڑائے جائیں ہم اپنے بچوں کے ساتھ اب تک خیموں میں مقیم ہیں اور سخت سردی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔حمیدہ بی بی نے بتایا کہ سخت سردی میں انکی نومولود بچی بھی فوت ہوچکی ہے اگر ہمیں مکان مل جاتے تو شاید میری بچی فوت نہ ہوتی ۔ادھر زمیندار محمد چراغ سے جب اس بارے موئقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایا کہ میرا بستی والوں کے ساتھ معاہدہ تھا اس لئے میں نے چار مکان اپنے قبضے میں لے لئے۔

ان کے اس سوال پر ان چاروں متاثرین کا جواب یہ تھا کہ زمیندارکا نہ تو ایسا این جی او کے ساتھ معاہدہ ہے اور نہ ہی ہمارے ساتھ اگر کسی کے ساتھ معاہدہ ہے بھی تو زمیندار ان سے مکان لے ہمارے مکانوں پر قبضہ کیوں کرلیا۔اصل وجہ یہ ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں ہم نہ تو اسکا مقابلہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی عدالتوں کا رخ ہم تو صرف میڈیا کا سہارا لیکر حکام تک اپنی آواز پہنچا رہے ہیں تاکہ ہمیں ہمارے مکانوں سے بااثر زمیندار کا قبضہ چھڑا کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملک میں مقیم ہمارے مسلمان بھائیوں نے چندہ بھیج کر ہمیں مکان بنا کر دئے مگر ایک ہمارے اپنے علاقے کے ظالموں نے ہم سے ہماری چھت بھی چھین لی۔

Flood victims Rajanpur

Flood victims Rajanpur