انڈر ورلڈ کے موضوع پر بالی وڈ کی 5 فلموں کی عکس بندی جاری

Big B

Big B

ممبئی : (جیو ڈیسک) بھارتی حکومت گینگسٹر سے ہے پریشان لیکن یہ ہی ڈان بنے ہوئے ہیں ممبئی فلم نگری کی شان، انڈر ورلڈ کے موضوع پر بالی وڈ کی پانچ فلموں کی عکس بندی جاری ہے۔ فلم سرکار اور سرکار راج کے بعد بگ بی نے رام گوپال ورما کی ایک اور فلم سائن کی ہے جس میں وہ ایک گینگسٹر سیاست دان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ابو سلیم کی زندگی پر مبنی فلم میں نکھل ڈیویڈی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ آتش، واستو، پلان جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے سنجے دت گینگسٹر سرمن منجا جڈیجا کا کردار نبھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے وویک اوبرائے شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا میں داؤد کا کردار گنوا بیٹھے۔ اور اب یہ کردار آیا ہے جان ابراہیم کے حصے میں۔