جینیفر اینسٹن کے حسن کا راز فاش ہوگیا

aniston

aniston

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ کی حسینہ جینیفر اینسٹن کے حسن کا راز فاش ہوگیا ہے، کیونکہ ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر سال ایک لاکھ بیالیس ہزار آٹھ سو باون ڈالر خرچ کرتی ہیں، جینیفر کو حال ہی میں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔

وہ اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے یومیہ تین سو چھیانوے ڈالر خرچ کرتی ہیں، اس حوالے سے ایک ویب سائٹ نے ان تمام مصنوعات کے نام بھی جاری کردئیے ہیں اور اداکارہ نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ کن مصنوعات پر کتنی رقم خرچ کرتی ہیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات یہ ہیں،جینیفر یوگا سیشن پر نوسو باون ڈالر خرچ کرتی ہیں اور اس سیشن کے لئے انہوں نے ایک ٹرینر کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں،بالوں کی تراش خراش پر چھ سوتین ڈالر اور زلفوں کو نمایاں کرنے کے لئے تین سو سترہ ڈالر مزید خرچ کرتی ہیں۔